ملائیشیا کے گلی کوچوں میں حکومت کے خلاف مظاہرے

ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق پر700 ملین ڈالر کی کرپشن کے الزامات کی وجہ سے ان کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ملائیشیا میں حکومت کے خلاف ہفتے کے روز شروع ہونے والے مظاہرے آج اتوار کے روز بھی جاری ہیں

371656
ملائیشیا کے گلی کوچوں میں حکومت کے خلاف مظاہرے

ملائیشیا کے گلی کوچوں میں حکومت کے خلاف مظاہرے۔
ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق پر700 ملین ڈالر کی کرپشن کے الزامات کی وجہ سے ان کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
ملائیشیا میں حکومت کے خلاف ہفتے کے روز شروع ہونے والے مظاہرے آج اتوار کے روز بھی جاری ہیں۔
مظاہروں میں شریک ہزارہا افراد وزیر اعظم نجیب رزاق سے کرپشن کے الزامات کے تناظر میں مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
دارالحکومت کوالالمپور کے وسطی حصے میں زرد قمیضیں پہنے ہوئے ہزاروں مظاہرین سیاسی اصلاحات کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔ ان اصلاحات کا مطالبہ کرنے والے شہری پریشر گروپ ’بیرسیح‘ کے مطابق اس ریلی میں دو لاکھ افراد شریک ہیں۔ ابھی تک ریلی پرامن ہے اور کسی قسم کی پولیس کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی۔ کل اس ریلی میں کچھ دیر کے لیے ملائیشیا کے مقبول رہنما اور سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد بھی اسٹیج پر آئے تھے۔ انہوں نے مظاہرین سے خطاب تو نہ کیا لیکن وہ وزیر اعظم رزاق کے مستعفی ہونے کے مطالبے کے حامی ہیں۔

ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق کو گزشتہ کچھ عرصے سےکرپشن کے الزامات کا سامنا ہے
ہزاروں مظاہرین نے اجتماع میں شریک نہ ہونے کے حوالے سے پولیس کے انتباہ کو نظر انداز کر دیا ہے۔ اِس ریلی کو سکیورٹی حکام نے پہلے ہی خلافِ قانون قرار دے رکھا ہے۔
پولیس نے ریلی کو روکنے کے لیے سکیورٹی رکاوٹیں کھڑی کر دی تھیں لیکن مظاہرین اِنہیں عبور کر کے مرکزی چوک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں