افغانستان میں طالبا ن دہشت گردی کا سلسلہ جاری

افغانستان کے جنوبی علاقےہلمند میں طالبان جنگجووں کے ایک حملے میں کم از کم 15 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق حملہ بدھ کو جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع موسیٰ قلعہ میں پولیس کے ایک مرکز اور چوکی پر کیا گیا۔ حملہ آوروں نے پولیس کے مرکز میں داخلے ہونے کے بعد فائرنگ کی اور وہاں موجود اسلحہ اور گولہ بارود ساتھ لے گئے

325421
افغانستان میں طالبا ن دہشت گردی کا سلسلہ جاری

افغانستان میں طالبا ن دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔
افغانستان کے جنوبی علاقےہلمند میں طالبان جنگجووں کے ایک حملے میں کم از کم 15 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق حملہ بدھ کو جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع موسیٰ قلعہ میں پولیس کے ایک مرکز اور چوکی پر کیا گیا۔
حملہ آوروں نے پولیس کے مرکز میں داخلے ہونے کے بعد فائرنگ کی اور وہاں موجود اسلحہ اور گولہ بارود ساتھ لے گئے۔
عہدیدار کے مطابق پولیس مرکز پر حملے میں 14 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جب کہ حملہ آوروں نے مرکز سے واپسی پر راستے میں پڑنے والی ایک پولیس چوکی پر بھی فائرنگ کی جس سے کم از کم ایک اہلکار مارا گیا۔
گورنر ہلمند کے ترجمان نے حملے میں نو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
پیر کو اپنے ایک بیان میں افغان صدر اشرف غنی نے ملک میں ہونے والے حالیہ حملوں کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کرتے ہوئے اسلام آباد حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنی حدود میں موجود طالبان جنگجووں کی پناہ گاہوں کے خلاف کارروائی کرے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں