چین: کوئلے کی کان میں دھماکہ 10 افراد ہلاک

صوبہ کوئیجو میں ایک کوئلے کی کان میں گیس کی وجہ سے ہونے والے دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے

323902
چین: کوئلے کی کان میں دھماکہ 10 افراد ہلاک

چین کے صوبہ کوئیجو میں ایک کوئلے کی کان میں گیس کی وجہ سے ہونے والے دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔
تین افراد تا حال لا پتہ ہیں جبکہ 56 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
تلاش و بچاو کا کام جاری ہے اور اس دوران حادثے کے بارے میں تحقیقات کا بھی آغاز کروا دیا گیا ہے۔
دوسری طرف ملک میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 40 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔
ملک کے شمال مغرب میں صوبہ شانشی میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں کان کنوں کی رہائش کے 15 شیلٹر اور 3 گھر زیر زمین دب گئے ہیں۔
لینڈ سلائیڈنگ کے علاقے کو رہائشیوں سے خالی کروا لیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں