بھارت میں ایک ایسا مزار جہاں بچھو ڈنک نہیں مارتے

بھارت کے صوبہ اتر پردیش کے شہر امروہہ میں ایک بزرگ حضرت سید حسین شرف الدین شاہ ولایت رحمة اللہ تعالیٰ علیہ کا مزار ہے کہ جہاں رینگنے والے بچھو بے ضرر ہیں

324151
بھارت میں ایک ایسا مزار جہاں بچھو ڈنک نہیں مارتے

بھارت کے صوبہ اتر پردیش کے شہر امروہہ میں ایک بزرگ حضرت سید حسین شرف الدین شاہ ولایت رحمة اللہ تعالیٰ علیہ کا مزار مبارک ہے، ان کے مزار پر بے شمار خطرناک اور زہریلے بچھو پھرتے رہتے ہیں لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ بچھو مزار کے احاطہ میں کسی کو ڈنک نہیں مارتے حتیٰ کہ اگر کوئی ان کو پکڑ بھی لے تو پھر بھی وہ ڈنک نہیں مارتے اور ان کو پکڑنے سے کوئی تکلیف نہیں ہوتی۔
اس سے بھی حیرت والی بات یہ ہے کہ اگر باہر سے زہریلے بچھو لا کر مزار مبارک کے نزدیک چھوڑ دیئے جائیں تو وہ بھی بے ضرر ہوجاتے ہیں اور اپنی فطرت کے خلاف ڈنگ مارنے کی بجائے ڈنگ کو سکیڑ لیتے ہیں یہ ان بزرگ کی حیرت انگیز کرامت اور سائنسدانوں اور محققین کے لیے دعوت فکر ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں