بھارت میں ایک مندر میں بھگڈر کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک

اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ پیر کی صبح ساڑھے چار بجے اس وقت ہوا جب زائرین ہندو دیوتا پر پانی چڑھانے کے لیے قطار میں لگے ہوئے تھے۔ ان کے مطابق زائرین کے درمیان آگے جانے اور پہلے پانی چڑھانے کی دوڑ میں یہ بھگدڑ ہوئی

320860
بھارت میں ایک مندر میں بھگڈر کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک

بھارت میں ایک مندر میں بھگڈر کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ پیر کی صبح ساڑھے چار بجے اس وقت ہوا جب زائرین ہندو دیوتا پر پانی چڑھانے کے لیے قطار میں لگے ہوئے تھے۔
ان کے مطابق زائرین کے درمیان آگے جانے اور پہلے پانی چڑھانے کی دوڑ میں یہ بھگدڑ ہوئی۔
بھارت کے مندروں میں بہت زیادہ رش بھیڑ اور خراب انتظامات کی وجہ سے عموماً اس قسم کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔
بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں گذشتہ ماہ ایک مذہبی میلے کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 27 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں