افغانستان میں خود کش حملے

جمعے کی صبح اور شام کو بھی کابل میں شدت پسندوں نے دو بڑے حملے کیے جس سے 30 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے

318425
افغانستان میں  خود کش حملے

نیٹو حکام نے اعلان کیا ہے کہ جمعے کی شب کابل میں خصوصی قوتوں کے اڈے پر حملے میں ایک نیٹو اہلکار ہو گیا ہے۔
اس سے قبل جمعے کی صبح اور شام کو بھی کابل میں شدت پسندوں نے دو بڑے حملے کیے جس سے 30 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ۔
افغانستان میں نیٹو کے تعاون مشن میں شعبہ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ کرنل برین تریبوش نے بتایا ہے کہ کابل ہوائی اڈے کے جوار میں واقع کیمپ پر حملے سے متعلق تفتیش جاری ہے۔
انھوں نے بتایا کہ تعاون مشن میں شامل ایک رکن اور دو حملہ آور مارے گئے ہیں۔ تاہم ان کے بیان میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
اس سے قبل دو علیحدہ بم دھماکوں میں 30 سے زیادہ افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔
جمعے کی شام کو ایک خودکش حملے آور نے شہر کے ہوائی اڈے کے شمال میں واقع ایک پولیس تربیتی مرکز کے باہر خود کو کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے کم از کم 20 زیرِ تربیت اہلکار ہلاک ہوگئے۔

اس سے قبل شہر کے علاقے شاہ شاہد میں بھی ایک زور دار کار بم دھماکے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور ڈھائی سو سے زائد زخمی ہوئے۔
اطلاع کے مطابق جمعے کو پولیس کے تربیتی مرکز کے باہرہونے والے دھماکے میں حملہ آور نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی۔
حکام نے ان حملوں کے پیچھے طالبانوں کا ہاتھ ہونے کا شبہہ ظاہر کیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں