بھارتی اسپیکران کی کامن ویلتھ کے اجلاس میں شرکت سے انکاری

میں پاکستان کی جانب سے مقبوضہ جموں کشمیرکے اسپیکر کو دعوت نہ دینے پر بھارتی اسپیکرز کامن ویلتھ پارلیمانی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔

318341
بھارتی اسپیکران کی کامن ویلتھ کے اجلاس میں شرکت سے انکاری

بھارت آئندہ ماہ پاکستان میں منعقد ہونے والی کامن ویلتھ پارلیمانی کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
نئی دہلی میں تمام بھارتی ریاستوں کے اسپیکر حضرات کے ایک اجلاس میں پاکستان کی جانب سے مقبوضہ جموں کشمیرکے اسپیکر کو دعوت نہ دینے پر بھارتی اسپیکرز کامن ویلتھ پارلیمانی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔
بھارتی اسپیکرز کا کہنا تھا کہ 30 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس میں بھارت کے تمام اسپیکران کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں۔ تاہم مقبوضہ کشمیر کے اسپیکرکو تا حال دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا ۔ حالانکہ کامن ویلتھ پارلیمانی قوانین کی رو سے منتظم ملک کو تمام اسپیکران کو دعوت نامہ بھیجنا لازمی ہوتا ہے۔
انہوں نے دعوت نامہ نہ بھیجے جانے کی صور ت میں دیگر بھارتی اسپیکروں کے لئے کانفرنس کو کسی دوسرے ملک میں منعقد کیے جانے کی اپیل کی ہے۔
دوسری جانب پاکستانی دفترخارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے کانفرنس کے بائیکاٹ سے متعلق با ضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا اس لئے بھارت کی طرف سے بائیکاٹ کا سرکاری طور پر پتا چلنے پررد عمل کا اظہار کیا جائے گا۔ دفترخارجہ کے مطابق مقبوضہ کشمیرمتنازع علاقہ ہے اور اس کے مستقبل کا فیصلہ باہمی صلاح مشورے سے ہونا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں