نیوکلئیر معائدہ فریقن کی جیت ہے: صدر روحانی

یران کے صدر مملکت حسن روحانی نے فائیو پلس ون ممالک اور ایران کے درمیان ویانا ایٹمی معاہدے کو فریقین کی جیت قرار دیا ہے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن سے خطاب کرتے ہوئے حس روحانی نے کہا کہ طے پانے والے معائدے میں حاصل کردہ کامیابی دراصل کل ایک خواب دکھائی دیتا تھا جو پورا ہوگیا ہے

312772
نیوکلئیر معائدہ فریقن کی جیت ہے: صدر روحانی

ایران کے صدر مملکت حسن روحانی نے فائیو پلس ون ممالک اور ایران کے درمیان ویانا ایٹمی معاہدے کو فریقین کی جیت قرار دیا ہے۔
ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن سے خطاب کرتے ہوئے حس روحانی نے کہا کہ طے پانے والے معائدے میں حاصل کردہ کامیابی دراصل کل ایک خواب دکھائی دیتا تھا جو پورا ہوگیا ہے۔
انہوں نے ایٹمی معاہدے کو فریقین کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے گروپ پانچ کے ساتھ معاہدے میں اپنے تین اہم مقاصد حاصل کر لئے ہیں۔ صدر مملکت نے ایٹمی حقوق کے تسلیم کئے جانے، اقوام متحدہ کے منشور کے آرٹیکل سات سے ایران کے خارج ہونے اور پابندیوں کے خاتمے کو وہ تین اہداف قرار دیا جو ایران نے گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے حاصل کئے ہیں
انہوں نے ویانا ایٹمی معاہدے کے عظیم ثمرات کے بارے میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد دو ہزار دو سو اکتیس سے قبل اقوام متحدہ کے نزدیک ایران عالمی امن کے لئے ایک خطرہ شمار ہوتا تھا لیکن اب اس قرارداد کے مطابق ایران ایک ایسا ملک ہے جو پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے لئے کوشاں ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں