طالبان نے ملا عمر کی موت کی تصدیق کردی،مری امن مذاکرات ملتوی

طالبان کے لیڈر ملا عمر کی وفات سے متعلق خبر کی تصدیق تنظیم نے کر دی ہے جس کے بعد طالبان کی مجلس شوری نے ملا اختر منصور کو تنظیم کا نیا امیر مقرر کیا ہے جبکہ مری میں آج ہونے والے امن مذاکرات بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں

309113
طالبان نے ملا عمر کی موت کی تصدیق کردی،مری امن مذاکرات ملتوی

طالبان کے لیڈر ملا عمر کی وفات سے متعلق خبر کی تصدیق تنظیم نے کر دی ہے جس کے بعد طالبان کی مجلس شوری نے ملا اختر منصور کو تنظیم کا نیا امیر مقرر کیا ہے۔
اطلاع ملی ہے کہ ملا عمر کی موت کا اعلان ہونے کے بعد أفغان حکومت اور طالبان کے درمیان پاکستان کے سیاحتی اور پر فضا مقام مری میں ہونے والے امن مذاکرات کو موخر کر دیا گیا ہے۔
ملا عمر کی موت کی تصدیق ہونے کے بعد تنظیم میں شامل امن مذاکرات کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان خلیج بڑھنے کے ساتھ ساتھ باغی شدت پسندوں کی داعش میں شمولیت کا خطرہ بڑھتا نظر آ رہا ہے۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملا منصور أفغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کے حامی ہیں۔
دوسری جانب طالبان تنظیم کی ایک ذیلی شاخ نے صوبہ ہلمند کے ایک قصبے پر قبضۃ کر لیا ہے جس کے بعد أفغان فوج اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں