چین میں صدر ایردوان کی مصروفیات کا سلسلہ جاری

جمعیت کے نمائندوں نے چین میں 35 ہزار مساجد ، 45 ہزار افراد کے مذہبی فرائض ادا کرنے سے آگاہ کیا جس پر صدر ایردوان نے خوشی کا اظہار کیا۔ اس ملاقات میں وزیر خارجہ مولود چاوش اولو بھی موجود تھے۔ صدر ایردوان نے بعد عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی چین پنگ کے ہمراہ ترک چائنا بزنس فورم مکیں شرکت کی

307802
چین میں صدر ایردوان کی مصروفیات کا سلسلہ جاری

صدر رجب طیب ایردوان نے اپنا دورۂ چین جاری رکھا ہوا ہے۔
صدر ایردوان نے چین اسلامی جمعیت کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے۔
جمعیت کے نمائندوں نے چین میں 35 ہزار مساجد ، 45 ہزار افراد کے مذہبی فرائض ادا کرنے سے آگاہ کیا جس پر صدر ایردوان نے خوشی کا اظہار کیا۔
اس ملاقات میں وزیر خارجہ مولود چاوش اولو بھی موجود تھے۔
صدر ایردوان نے بعد عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی چین پنگ کے ہمراہ ترک چائنا بزنس فورم مکیں شرکت کی۔
فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی خسارے کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے چینی سرمایہ کاروں سے ترکی میں سرمایہ کاری کرنے اور اس سرمایہ کاری سےدونوں ممالک کے درمیان تجارتی خسارے کے کم کرنے کے لحاظ سے بڑی اہمیت کی حامل پیش رفت ہونے سے آگاہ کیا۔
صدر ایردوان نے دونوں ممالک کے تاجروں سے تجارت کے امکانات کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کی بھی اپیل کی۔

 

 

 

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں