ہمیں اپنے کیے پر شرمندگی ہے: تھائی حکومت

تھائی لینڈ کی طرف سے109 اویغور باشندوں کی چین کو حوالگی کے بعد شدید رد عمل کے باعث شرمندگی کا احساس ظاہر کیا گیا ہے

380064
ہمیں اپنے کیے پر شرمندگی ہے: تھائی حکومت

تھائی لینڈ کی طرف سے109 اویغور باشندوں کی چین کو حوالگی کے بعد شدید رد عمل کے باعث شرمندگی کا احساس ظاہر کیا گیا ہے ۔
تھائی حکومت نے اس طرز عمل کو غلط قرار دیتےہوئے دیگر اویغور باشندوں کی چین حوالگی کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے ۔
واضح رہے کہ چین کے حوالے کیے جانے والے اویغور باشندوں کو اورپچی لے جایا گیا تھا ۔
اس دوران حکومت چین نے ان اویغور باشندوں کے ساتھ مجرمانہ سلوک کے حوالے سے اپنی صفائی میں کہا ہے کہ ان 109 افراد میں سے 13 دہشت گردی کے الزام میں مطلوب تھے ۔
یاد رہے کہ چین کے اس طرز عمل کے خلاف امریکہ اور کینیڈا میں مظاہرے ہوئے تھے جن کے دوران تھائی حکومت کی بھی مذمت کی گئی تھی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں