بھارت:ہندو تہوار کے دوران بھگدڑ،27 افراد ہلاک

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک ہندو تہوار کے موقع پر دریا اشنان کے لیے جمع ہونے والے زائرین میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

380484
بھارت:ہندو تہوار کے دوران بھگدڑ،27 افراد ہلاک

بھارت میں ایک ہندو تہوار کے موقع پر دریا اشنان کے لیے جمع ہونے والے زائرین میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
بھگڈر کا واقعہ آج جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں اُس وقت پیش آیا جب ہزاروں افراد دریائے گوداوری کے کنارے کی جانب اشنان کے لیے دوڑے۔
بھگدڑ میں دو درجن کے قریب لوگ زخمی بھی ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ آج سے مہا پشکارالو تہوار کا آغاز ہوا جس میں اگلے 12 روز کے دوران لاکھوں افراد کی دعا اور اشنان کے لیے دریائے گوداوری پر آمد متوقع ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں