واشنگٹن میں چین کے خلاف احتجاج

چین کے سنکیانگ اویغور خودمختار علاقے کے مسلمانوں کے لئے انتظامیہ کے جبری اقدامات کے خلاف امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں احتجاج کیا گیا

344922
واشنگٹن میں چین کے خلاف احتجاج

واشنگٹن میں چین کے خلاف احتجاج۔۔۔
چین کے سنکیانگ اویغور خودمختار علاقے کے مسلمانوں کے لئے انتظامیہ کے جبری اقدامات کے خلاف امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں احتجاج کیا گیا۔
اویغور امریکن سوسائٹی کی طرف سے کئے گئے اس مظاہرے میں زیادہ تر ترک اور آذری باشندوں نے شرکت کی اور علاقے میں جاری اقدامات کی مذمت کی۔
دارالحکومت واشنگٹن کے مرکز میں جمع ہونے والے مظاہرین نے پلے کارڈوں اور نعروں کے ساتھ اویغور ترکوں پر جبر و دباو کے مقابل اختیار کی جانے والی خاموشی پر تنقید کی۔
مظاہرین نے اپنے بیانات میں اویغور ترکوں کے اپنے عقیدے و ثقافت کے مطابق زندگی گزارنے کے حق سے محروم ہونے کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ اویغور سنکیانگ خودمختار علاقے میں چین کا انتظامی نظم و نسق بنیادی انسانی حقوق کے منافی اور غیر منصفانہ ہے۔
مظاہرے میں زیر حراست اویغوروں کو چین کے حوالے کرنے پر تھائی لینڈ انتظامیہ کی بھی مذمت کی گئی۔
دوسری طرف کینیڈا میں بھی اس سے مشابہہ مظاہرہ کیا گیا۔
تقریباً 200 مظاہرین ٹورنٹو کے دُنداس اسکوائر میں جمع ہوئے اور چین کے علاقے سنکیانگ میں آباد مشرقی ترکمانستان کے ترکوں پر انتظامیہ کی لاگو کردہ پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں