بھارت کی بنگلا دیش مویشی اسمگل کرنے والوں کے خلاف کاروائی

بھارتی سرحدی افواج نے 90 ہزار مویشیوں کے بنگلہ دیش میں داخلے کو روکا ہے اور 400 بھارتی اور بنگلا دیشی اسمگلرزکوگرفتارکیا ہے۔

334754
بھارت  کی بنگلا دیش مویشی اسمگل کرنے والوں کے خلاف کاروائی

بھارتی سرحدی افواج نے 90 ہزار مویشیوں کے بنگلہ دیش میں داخلے کو روکا ہے اور 400 بھارتی اور بنگلا دیشی اسمگلرزکوگرفتارکیا ہے۔
بھارت نے بنگلا دیش مویشی اسمگل کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا تاکہ بنگلا دیش کے لوگ گائے کا گوشت کھانا بند کر دیں، پابندی کے بعد بنگلا دیش میں بڑے گوشت کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں بلکہ اس فیصلے سے بھارتی مسلمان بھی کافی زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے یہ کہتے ہوئے کہ گائے ہمارے لیے مقدس جانور ہے،اس کے بنگلا دیش جانے پر پابندی لگا دی ہے۔ اب تک بھارتی سرحدی افواج نے 90 ہزار مویشیوں کے بنگلہ دیش میں داخلے کو روکا ہے اور 400 بھارتی اور بنگلا دیشی اسمگلرزکوگرفتارکیا ہے۔مویشیوں کی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف یہ کریک ڈاؤن دراصل بھارتی پالیسیوں میں ہندو قوم پرستوں کے بڑھتے ہوئے اثر ورسوخ کا ثبوت ہے۔بنگلا دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کے سیاسی مشیر نے کہا ہے کہ اس فیصلے کے بعد بنگلا دیش کی گوشت اورکھالوں کی صنعت متاثرہورہی ہے۔
بھارت سے بنگلہ دیش ہر سال تقریباً 20 لاکھ جانور اسمگل کیے جاتے ہیں۔ اس کاروبار کاسالانہ حجم اس وقت 600 ملین امریکی ڈالرزتک پہنچ گیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں