چین میں زلزلہ ،تین افراد ہلاک متعدد زخمی

مغربی چین کے نیم خود مختار علاقے سینکیانگ میں 6٫4 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات آنے تک 3 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے

330109
چین میں زلزلہ ،تین افراد ہلاک متعدد زخمی

مغربی چین کے نیم خود مختار علاقے سینکیانگ میں 6٫4 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات آنے تک 3 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
یہ زلزلہ ہوتان شہر سے 160 کلومیٹر شمال مغرب میں دس کلومیٹر زیر زمین گہرائی میں آیا ۔
زلزلے کے شدت سے علاقے میں متعدد مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔
خدشہ ہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
یاد رہے کہ اسی علاقے میں سال رواں کے اوائل میں بھی 5 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 300 سے زائد مکانات منہدم ہو گئے تھے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں