بنگلہ دیش میں القاعدہ کےمقامی کمانڈر سمیت 12 مبینہ ملزمان گرفتار

بنگلہ دیش پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ کے اہم مقامی کمانڈر سمیت 12 مبینہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جو کہ ماہ رمضان المبارک میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کا منصوبہ بنارہے تھے ۔

330148

بنگلہ دیش کی ریپڈ ایکشن بٹالین نے گزشتہ روز دارالحکومت ڈھاکہ سے گرفتار ہونے والے دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد اور بم بنانے کا سامان بھی برآمدکیا ہے ۔ آپریشن کے دوران 12 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں بنگلہ دیش میں القاعدہ کے مقامی چیف کوآرڈینیٹر مولانا معین السلام بھی شامل ہیں ۔ آر اے بی کے ترجمان میجر مقصود عالم کا کہنا ہے کہ القاعدہ نے عید الفطر کے موقع پر مسلم اکثریتی ملک کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا۔انھوں نے الزام لگایا کہ شرپسندوں نے شمالی علاقے بوگرا کے ایک مدرسے میں ٹریننگ حاصل کی ہے اور اس گروپ کو متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں