طالبان کا داعش کو انتباہ

داعش کے افغانستان کے داخلی امور میں دخل اندازی کرتے ہوئے حاصل کردہ مفاد کے ہمارے لیے خطرہ تشکیل دینے کی صورت میں ہم اس کا سخت جواب دیں گے،افغان طالبان

307014
 طالبان کا داعش کو انتباہ

داعش دہشت گرد تنظیم کے افغانستان میں فعال بننے کے بعد افغان طالبان نے داعش کو ایک خط روانہ کرتے ہوئے "افغانستان سے دور رہو" کی اپیل کی ہے۔
یہ اپیل طالبان عسکریت پسندوں کے داعش میں شمولیت اختیار کرنے کے عمل کو شروع کرنے کی خبروں کے بعد کی گئی ہے۔
داعش کے لیڈر ابو بکر الابغدادی کے نام لکھے گئے اس خط میں طالبان کی سیاسی کمیٹی کے سربراہ مولا اختر منصور کے دستخط کے حامل 4 صفحات پر مشتمل خط میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ طالبان کی افغانستان میں جہادی سرگرمیوں کو محض اپنے پرچم تلے ہی سر انجام دینے کی اجازت دی جائیگی۔
ایک لچکدار اسلوب کے ساتھ تحریر کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ" دینی بھائی چارگی کو بھی بالائے طاق رکھتے ہوئے ہماری اس اپیل پر کان دھرنے اور افغانستان کے اندرونی معاملات میں عمل دخل کرنے سے پرہیز کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔"
علاوہ ازیں متنبہ کیا گیا ہے کہ " داعش کے افغانستان کے داخلی امور میں دخل اندازی کرتے ہوئے حاصل کردہ مفاد کے ہمارے لیے خطرہ تشکیل دینے کی صورت میں ہم اس کا سخت جواب دیں گے۔"
یاد رہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں کیمپ قائم کرنے کی اطلاع ہونے والی داعش تنظیم اور طالبانوں کے درمیان شدت کی لڑائی ہوئی تھی جس میں درجنوں عسکریت پسند ہلاک ہو گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں