دریا میں بس گرنے سے 22 ہندو یاتری ہلاک

بس ریاست آندھرا پردیش کے مشہور تری پتی مندر سے واپس آرہی تھی کہ ایک پل پر سے گزرتے وقت توازن بگڑنے سے دریا میں جا گری۔

302785
دریا میں بس گرنے سے 22 ہندو یاتری ہلاک

اطلاع ملی ہے کہ بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں راجا مندری کے جوار میں ایک مسافر بس گوادری دریا میں گرنے سے 22 زائرین ہلاک ہو گئے۔ بس ریاست آندھرا پردیش کے مشہور تری پتی مندر سے واپس آرہی تھی کہ ایک پل پر سے گزرتے وقت توازن بگڑنے سے دریا میں جا گری۔
اس حادثے کے نتیجے میں ایک 12 سالہ بچے کے علاوہ تمام افراد ہلاک ہوگئے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور بس کو قابو نہ کر سکا جس سے یہ نیچے گرنے سے نہ بچ سکی، حادثے کے وقت دریا میں پانی کی سطح خاصی کم تھی۔
آندھرا پردیش کے چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حادثے پر غم و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں نو خواتین اور سات بچے شامل ہیں جن ان کی لاشوں کو راجا مندری کے ایک ہسپتال میں بھیج دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ تروپتی میں ہندوؤں کا معروف مندر ہے اور یہ آندھر پردیش کے ضلع چتور میں آتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں