بھارتی فوج کی میانمار کی سرحد پر کاروائی ، 100 دہشت گرد ہلاک

بھارتی فوج نے میانمار کی سرحد کے چار کلومیٹر اندر کاروائی کرتے ہوئے 100 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔

301396
بھارتی فوج کی میانمار کی سرحد پر کاروائی ، 100 دہشت گرد ہلاک


بھارتی فوج نے میانمار کی سرحد کے چار کلومیٹر اندر کاروائی کرتے ہوئے 100 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔
ہندوستان ٹائمز اخبار کیمطابق میانمار کی سرحد کی اندر فوجی کاروائی 45 منٹ تک جاری رہی اورفوج نے اس کاروائی سے حکومت میانمار کو پہلے سے آگاہ کر دیا گیا تھا ۔ ہندوستان کے شمال مشرقی علاقے میں حکومت کیطرف سے قدرتی وسائل کا استعمال کرنے کے باوجود ان کے مسائل میں دلچسپی نہ لینے کے دعوؤ ں کیساتھ علیحدگی پسند ماؤ گروپ بھارت کیخلاف سرگرم عمل ہے ۔بھارتی فوج نے گزشتہ ہفتے باغیوں کیطرف سے ایک فوجی قافلے پر حملے کے نتیجے میں 18 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد علاقے میں فوجی کاروائیوں کا آغاز کیا تھا۔
میانمار کی حکومت 2010 سے اپنی سرزمین میں ہندوستان کی مسلح افواج کو باغیوں کیخلاف کاروائی کی اجازت دے رہی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں