برما میں بھارتی فوج کی کاروائی پاکستان کے لیے پیغام

بھارتی فوج کے سابق کرنل اور مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات راجيہ وردھن سنگھ نے کہا ہے کہ برمی سرحد کے اندر بھارتی فوج کی کاروائی پاکستان سمیت ان دوسرے ممالک کے لیے ایک پیغام ہے جہاں بھارت مخالف شدت پسند نظریات والے لوگ بستے ہیں ۔

298902
برما میں بھارتی فوج کی کاروائی پاکستان کے لیے پیغام

بھارتی فوج کے سابق کرنل اور مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات راجيہ وردھن سنگھ نے کہا ہے کہ برمی سرحد کے اندر بھارتی فوج کی کاروائی پاکستان سمیت ان دوسرے ممالک کے لیے ایک پیغام ہے جہاں بھارت مخالف شدت پسند نظریات والے لوگ بستے ہیں ۔ بھارتی وزیر نے کہا کہ ہم جب اور جہاں چاہیں جارحانہ کاروائی میں پہل کریں گے ۔ راٹھور نے سماجی میڈیا کی سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارتی فوج نے شدت پسندوں کے دل میں حملہ کیا ہے۔ ملک کے دشمنوں کو منہ توٹ جواب دیا گیا ہے ۔ بھارت نے میانمر کی سرحد کے اندر دہشت گردی کرتے ہوئے بیس سے زائد افراد کو مار ڈالا۔ بھارتی فوج نے برما کے دو کیمپ بھی تباہ کر دیئے ہیں ، وزیر راجيہ وردھن سنگھ نے کہاہے کہ سرحد پار کاروائی کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں