افغانستان میں امدادی تنظیم کے 9 کارکن ہلاک

افغانستان میں نامعلوم حملہ آوروں نے امدادی تنظیم کے 9 کارکنوں کو ہلاک کردیا ہے ۔

301903
افغانستان میں امدادی تنظیم کے 9 کارکن ہلاک

افغانستان میں نامعلوم حملہ آوروں نے امدادی تنظیم کے 9 کارکنوں کو ہلاک کردیا ہے ۔
افغانستان کے صوبے بلخ کے ضلع زاری میں نامعلوم افراد نے ’’پیپل ان نیڈ‘‘ نامی امدادی تنظیم کے فارم ہاؤس پر حملہ کرکے وہاں موجود تمام افراد کو ہلاک کردیا جس میں خاتون سمیت پروجیکٹ اسٹاف کے 5 افراد بھی شامل ہیں۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی جب کہ ڈپٹی پولیس چیف نے کہا ہےکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔
ادھر ،أفغانستان کے صدر اشرف غنی نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ’’پیپل ان نیڈ‘‘ نامی تنظیم نے حملے کو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں تنظیم 2002 سے کام کررہی ہے لیکن اب ملک بھر میں تمام سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں