بھارت اور چین کے درمیان 24 معاہدوں پر دستخط

بھارت کے وزیرِاعظم نریندرا مودی کے تین روزہ دورہ چین کے دوسرے روز بھارت اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں 24 معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔

276346
بھارت اور چین کے درمیان 24 معاہدوں پر دستخط

بھارت کے وزیرِاعظم نریندرا مودی کے تین روزہ دورہ چین کے دوسرے روز بھارت اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں 24 معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ ان معاہدوں پر بھارتی وزیرِ اعظم اور ان کے ہم منصب لی کیچیانگ نے دستخط کیے ۔
دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدوں میں تجارت کا فروغ، خلائی سائنس میں تعاون، چین اور بھارتی ریلوے نظام میں تجربات کا تبادلہ، کان کنی اور معدنیات، تعلیم، دونوں ممالک کے سرکاری ٹی وی پر پروگراموں کے تبادلے، سیاحت، تھنک ٹینک اور فکری فورمز، بحری علوم میں تعاون، کرناٹک اور سچوان کو جڑواں ریاست قرار دینے سمیت دیگر معاہدے شامل ہیں جب کہ منصوبوں کا مجموعی حجم 10 ارب ڈالرزلگایا گیا ہے۔
بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے معاہدوں کی تقریب کے موقع پر کہا کہ مختلف شعبوں میں کئے گئے معاہدوں سے ظاہر ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات پختگی کے ساتھ مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ چین کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پرجاری بیان کے مطابق چین کے صدر شی جی پنگ کا کہنا تھا کہ چین اور بھارت کو باہمی تعاون اور اختلافات پر قابو پا کر اعتماد مضبوط کرنا ہوگا ۔
واضح رہے کہ نریندرمودی کا بھارتی وزیرِ اعظم بننے کے بعد چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں