افغانستان میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی کے دوران چار افراد ہلاک

افغانستان میں ایک گیسٹ ہاؤس پر مسلح حملہ آوروں کے حملے کے بعد سیکورٹی فروسز کی جانب سے کے جانے والے فوجی آپریشن کے دوران چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ دارالحکومت کابل میں کیے جانے والے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک امریکی ، ایک افغانی اور دو بھارتی شہر شامل ہیں

274264
افغانستان میں  سیکورٹی فورسز کی کاروائی کے دوران چار افراد ہلاک

افغانستان میں ایک گیسٹ ہاؤس پر مسلح حملہ آوروں کے حملے کے بعد سیکورٹی فروسز کی جانب سے کے جانے والے فوجی آپریشن کے دوران چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
دارالحکومت کابل میں کیے جانے والے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک امریکی ، ایک افغانی اور دو بھارتی شہر شامل ہیں۔
سٹی پولیس چیف عبدالرحمان رحیمی نے بتایا کہ پولیس گیسٹ ہاؤس پر قبضہ سات گھنٹے بعد ختم کروانے میں کامیاب ہو گئی۔ نائب وزیر داخلہ ایوب سالنگی نے بتایا ہے کہ چھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں گیسٹ ہاؤس کے تین ملازمین اور دو غیر ملکیوں کے ساتھ ساتھ ایک فوجی بھی شامل ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ دو حملہ آوروں کو سکیورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا۔
حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں