افغانستان میں حملے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک

افغانستان میں ایک گیسٹ ہاؤس پر مسلح حملہ آوروں کے حملے کے بعد سیکورٹی فروسز کی جانب سے کے جانے والے فوجی آپریشن کے دوران 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں 9 غیر ملکی شامل ہیں۔ دارالحکومت کابل میں کیے جانے والے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک امریکی ، ایک افغانی اور دو بھارتی شہر شامل ہیں

274505
افغانستان میں حملے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک

افغانستان میں ایک گیسٹ ہاؤس پر مسلح حملہ آوروں کے حملے کے بعد سیکورٹی فروسز کی جانب سے کے جانے والے فوجی آپریشن کے دوران 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں 9 غیر ملکی شامل ہیں۔
دارالحکومت کابل میں کیے جانے والے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک امریکی ، ایک افغانی اور دو بھارتی شہر شامل ہیں۔
فوجی کاروائی کے دوران 2 حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔
متحدہ امریکہ کے کابل میں سفیر نے حملے کے دوران ایک امریکی باشندے کے بھی ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔
سٹی پولیس چیف عبدالرحمان رحیمی نے بتایا کہ پولیس گیسٹ ہاؤس پر قبضہ سات گھنٹے بعد ختم کروانے میں کامیاب ہو گئی۔ نائب وزیر داخلہ ایوب سالنگی نے بتایا ہے کہ چھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں گیسٹ ہاؤس کے تین ملازمین اور دو غیر ملکیوں کے ساتھ ساتھ ایک فوجی بھی شامل ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ دو حملہ آوروں کو سکیورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا۔
حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں