صوبہ قندوز میں طالبان کے خلاف بڑی کارروائی کا آغاز

افغانستان میں سرکاری افواج نے صوبہ قندوز میں طالبان کے خلاف بڑی کارروائی شروع کر دی ہے۔

267638
صوبہ قندوز میں طالبان کے خلاف بڑی کارروائی کا آغاز

افغانستان میں سرکاری افواج نے صوبہ قندوز میں طالبان کے خلاف بڑی کارروائی شروع کر دی ہے۔
صوبائی گورنر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کئی دیہات طالبان کے قبضے سے چھڑا لیے گئے ہیں لیکن قندوز شہر سے کچھ ہی فاصلے پر لڑائی اب بھی جاری ہے ۔ افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے حالیہ آپریشن میں 18پاکستانیوں اور 16مقامی کمانڈروں سمیت 137 طالبان جنگجو ہلاک اور 25زخمی ہوگئے جبکہ 19کوگرفتار کر لیا گیا۔ اب تک 35 غیرملکی جنگجوؤں کی لاشیں مل چکی ہیں جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا ہے ۔طالبان کے حملوں میں 6 افغان فوجی بھی ہلاک ہو گئے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں