افغانستان بھر میں طالبان مخالف فوجی کاروائیاں

افغان قوتوں نے 24 گھنٹوں کے اندر ملک گیر کاروائیوں میں 57 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے

259158
افغانستان بھر میں طالبان مخالف فوجی کاروائیاں

افغانستان کے 13 شہروں میں طالبان کے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران 57 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
دفتر ِ داخلہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حالیہ 24 گھنٹوں میں اروزگان، زابل۔ ہرات، غزنہ، ہلمند، لوغار، قندز۔ ساری پل، بدخشان، فریاب، پکتیا، ہوست اور باغلان شہروں میں سیکورٹی قوتوں کے آپریشنز کے دوران 57 شر پسند ہلاک اور 35 زخمی ہو ئےہیں۔
یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ طالبانوں کی طرف سے کابل۔ ننگر ہار، دائی قندی، قندھار اور پکتیکا میں سڑک کنارے نصب کردہ 7 بمو ں کو افغان قوتوں نے ناکارہ بنا دیا ہے۔

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں