علی خمینائی کامتحدہ امریکہ پربلیک میل کرنے کاالزام

علی خمینائی نے سینکڑوں فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ امریکہ ایران کی جانب سے نیوکلئیر اسلحے کے استعمال کرنے کا کا واویلا مچاتے ہوئے اسے خطرے کے طور پر پیش کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خطرے کا اصلی ممبہ متحدہ امریکہ خود ہے

242863
علی خمینائی کامتحدہ امریکہ پربلیک میل کرنے کاالزام

ایران کے مذہبی رہنما علی خمینائی نے متحدہ امریکہ کی جانب سے ایران کو دی جانے والی فوجی دہمکیوں کے خلاف تیار رہنے کی اپیل کی ہے۔
علی خمینائی نے سینکڑوں فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ امریکہ ایران کی جانب سے نیوکلئیر اسلحے کے استعمال کرنے کا کا واویلا مچاتے ہوئے اسے خطرے کے طور پر پیش کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خطرے کا اصلی ممبہ متحدہ امریکہ خود ہے۔
علی خمینائی نے کہا کہ ایران کبھی بھی علاقے اور ہمسایہ ممالک کے لئے خطرہ نہیں تھا اور نہ کبھی بنے گا لیکن وہ اپنے اوپر ہونے والے ہر حملے کا بھرپور جواب دے گا-
علی خمینائی نے اتوار کی صبح مسلح افواج کے کمانڈروں، فوجیوں اور شہدا کے اہل خانہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی بہت سی افواج فتح یا شکست کے مواقع پر عالمی قوانین اور انسانی اصولوں کی پابندی نہیں کرتیں اور اس کا واضح نمونہ دنیا کی بڑی طاقتیں بالخصوص امریکہ ہے کہ جو عالمی قوانین اور انسانی اصولوں کو خاطر میں نہیں لاتا اور ہر طرح کے جرائم کا ارتکاب کرتا ہے۔
انہوں نے یمن کے واقعات اور غزہ اور لبنان کی جنگ کو عالمی قوانین پر کاربند نہ رہنے کا نمونہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج اسلامی قوانین اور اصولوں کی پابند ہیں اور چاہے کامیابی کی منزل ہی کیوں نہ ہو وہ کبھی بھی سرکشی نہیں کرتیں اور خطرے کے موقع پر ممنوعہ طریقے اور وسائل کے استعمال سے گریز کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علاقے اور دنیا کے لئے آج سب سے بڑا خطرہ امریکہ اور صیہونی حکومت ہیں جو بغیر کسی روک ٹوک کے اور انسانی اور دینی اصولوں اور اقدار کو روندتے ہوئے جہاں چاہتے ہیں مداخلت کرتے ہیں اور قتل عام شروع کر دیتے ہیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں