افغانستان میں جھڑپیں ۔30 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں طالبان اور سلامتی قوتوں کے درمیان جھڑپوں میں پولیس کے نو اہلکاروں سمیت 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

234661
افغانستان میں جھڑپیں ۔30 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں طالبان اور سلامتی قوتوں کے درمیان جھڑپوں میں پولیس کے نو اہلکاروں سمیت 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
افغانستان کے حکام نے بتایا ہے کہ طالبان نے بیک وقت متعدد پولیس اسٹیشنوں پر حملہ کیا ۔اس حملے کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں 21 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ 8 فوجی لاپتہ ہو گئے ہیں ۔
دوسری طرف طالبان کے ترجمان نے یہ دعوی کیا ہے کہ ان جھڑپوں میں 49 فوجیوں کو
ہلا ک اور 42 کو زخمی کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ غیر ملکی افواج کی افغانستان سے واپسی کے بعد طالبان نے سرکاری عمارتوں پر حملوں میں ا ضافہ کر دیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں