اترپردیش میں ٹرین کا حادثہ15افرادہلاک

بھارتی ریاست اترپردیش میں ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اُترگئیں جس سے کم ازکم 15افراد ہلاک اور 150 زخمی ہو گئے ہیں ۔

274099
اترپردیش میں ٹرین  کا حادثہ15افرادہلاک

بھارتی ریاست اترپردیش میں ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اُترگئیں جس سے کم ازکم 15افراد ہلاک اور 150 زخمی ہو گئے ہیں ۔ لکھنوکے ڈویژنل کمشنر نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافرٹرین دہرادون سے وارانسی جارہی تھی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہیں مقامی لوگ جائے حادثہ پر پہنچے اور امدادی کارکنوں کی آمد تک اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ٹرین سے نکالا ۔ شدید زخمیوں کو لکھنو میڈیکل کالج ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹرین ڈرائیور نے سگنل کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیاتاہم اس بارے میں مزید تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ۔ ہلاک شدگان مسافروں کے لیے لواحقین کے لیے دولاکھ روپے امدادکا اعلان کردیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں