داعش کے دس جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

افغانستان کی سکیورٹی فورسز نے عراق و شام میں برسر پیکار داعش سے تعلق رکھنے والے دس جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

268560
داعش   کے  دس   جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

افغانستان کی سکیورٹی فورسز نے عراق و شام میں برسر پیکار داعش سے تعلق رکھنے والے دس جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے کہا ہے کہ صوبہ ہلمند میں فوجی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے تمام دہشت گردوں کا تعلق داعش سے تھا۔
ناراض طالبان کی ایک بڑھتی ہوئی تعداد کےداعش میں شامل ہونے کی اطلاعات کے دوران ان جنگجوؤ ں کی ہلاکت کی خبر منظر عام پر آ ئی ہے ۔افغانستان میں طالبان کے حالی چند ماہ میں داعش میں شامل ہونے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے تاہم ابھی تک ان جنگجوؤں اور داعش کے درمیان کسی عملی تعاون کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے ۔ دریں اثناء افغانستان کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے اتوار کو ملک بھر میں 58 طالبان کو ہلاک کر دیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں