بنگلہ دیش:کشتی کےحادثےمیں ایک سوسےزائد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ

بنگلہ دیش میں کشتی کا حادثہ۔ 150 سے زائد مسافروں سے بھری ہوئی کشتی بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا سے 70 کلومیٹر شمال میں ایک کشتی دریائے پدما میں الٹ گئی ہے۔ کشتی ایک مال بردار ٹرالر سے ٹکرانے کی وجہ سے دریا میں الٹ گئی

227760
بنگلہ دیش:کشتی کےحادثےمیں ایک سوسےزائد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ

بنگلہ دیش میں کشتی کا حادثہ۔
150 سے زائد مسافروں سے بھری ہوئی کشتی بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا سے 70 کلومیٹر شمال میں ایک کشتی دریائے پدما میں الٹ گئی ہے۔
حادثے میں بڑی تعداد میں افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہےایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور قریب سے گزرنے والی کئی کشتیاں بھی تلاش کے کام میں مدد کر رہی ہیں۔
کشتی ایک مال بردار ٹرالر سے ٹکرانے کی وجہ سے دریا میں الٹ گئی۔ اطلاعات کے مطابق یہ کشتی راجبری کے علاقے دولت دیا سے پتیوریا جا رہی تھی۔
بنگلادیش میں آبی گزرگاہوں کا ایک وسیع نظام ہے اور حفاظتی نظام ناقص اور گنجائش سے زیادہ مسافروں کو بٹھانے کی وجہ سے کشتیوں کے حادثات ایک معمول کی بات ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں