امریکہ بھارت کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے: صدر اوباما

متحدہ امریکہ کے صدر براک اوباما نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ مذاکرات کے بعد اعلان کیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سول جوہری معاہدے کی راہ میں حائل اختلافات پر سمجھوتہ ہوگیا ہے۔ صدر اوباما بھارت کے تین روزہ دورے پر ہیں

196920
امریکہ بھارت کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے: صدر اوباما

متحدہ امریکہ کے صدر براک اوباما نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ مذاکرات کے بعد اعلان کیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سول جوہری معاہدے کی راہ میں حائل اختلافات پر سمجھوتہ ہوگیا ہے۔
بھارت کے دورے پر آئے ہوئے امریکی صدر براک اوباما نے اتوار کو نئی دہلی میں میزبان وزیراعظم نریندر مودی کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کا ملک بھارت کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
صدر اوباما بھارت کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ دلی میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سول جوہری معاہدے کے اطلاق کی راہ میں ٹھوس پیش رفت ہوئی ہے۔ اور ان دو اخلافات پر سمجھوتہ ہوا ہے جن کی وجہ سے یہ معاہدہ اٹکا ہوا تھا۔
دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یہ دورہ تجارت، دفاع اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق امور پر پیش رفت کے لیے بہت اہم ہے۔
بھارتی وزیراعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات یک نئی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
نئی دہلی کے ہوائی اڈے پر بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے مہمان صدر اور خاتون اول مشیل اوباما کا استقبال کیا۔
امریکی صدر کے دورہ بھارت کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ نئی دہلی میں پولیس اور فوج کے تقریباً پچاس ہزار اہلکاروں کی نفری تعینات کی گئی ہے جب کہ پندرہ ہزار سکیورٹی کیمرے نصب کر کے پورے شہر کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
صدر اوباما 2010ء میں بھی بھارت کا دورہ کر چکے ہیں اور یہ ان کا دوسرا سرکاری دورہ ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں