شناواترا پر خرد برد کرنے کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا: وزارت قانو

تھائی لینڈ کی وزارت قانون نے سابق خاتون وزیر اعظم یِنگ لَک شِناواترا کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ چلانے کا عندیہ دیا ہے

195557
شناواترا پر خرد برد کرنے کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا: وزارت قانو

تھائی لینڈ کی وزارت قانون نے سابق خاتون وزیر اعظم یِنگ لَک شِناواترا کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ چلانے کا عندیہ دیا ہے۔
تھائی وزارت کی رو سے گواہوں کے بیانات اور موجود شواہد کی بنیاد پر شناواترا پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
سابق وزیر اعظم پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں چاول کے کاشت کاروں کو مراعات دینے کے معاملے پر بڑے پیمانے پر خرد برد کی ہے۔
اگر اُن پر بدعنوانی کے الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو انہیں دس سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ یاد رہے کہ شناوترا کو گزشتہ برس فوجی بغاوت سے کچھ روز قبل معزول کر دیا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں