افغانستان میں اتحادی فوجوں کے انخلا سے متعلق صورت حال غیر واضح

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ متحدہ امریک ہ کی قیادت میں اتحادی قوتوں کے 2016 میں مکمل طور پر انخلا سے متعلق پلان کا از سر نو جائزہ لیا جاسکتا ہے۔ امریکی صدر براک اوباما نے سنہ 2016 کے آخری میں تمام امریکی فوجیوں کو افغانستان سے واپس بلا لینے کا وعدہ کر رکھا ہے

171952
افغانستان  میں  اتحادی فوجوں کے انخلا سے متعلق صورت حال غیر واضح

افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں صور ت حال ابھی تک غیر واضح ہے۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ متحدہ امریک ہ کی قیادت میں اتحادی قوتوں کے 2016 میں مکمل طور پر انخلا سے متعلق پلان کا از سر نو جائزہ لیا جاسکتا ہے۔
امریکی صدر براک اوباما نے سنہ 2016 کے آخری میں تمام امریکی فوجیوں کو افغانستان سے واپس بلا لینے کا وعدہ کر رکھا ہے اور اس دوران افغانستان اپنی سکیورٹی کی ذمہ داریاں خود پوری کرنے لگے گا۔
صدر اشرف غنی نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پلان کا از سر نو جائزہ لیا جاسکتا ہے۔
امریکی فوج کے افغانستان سے انخلاء کے نظام الاوقات کے بارے میں امریکی صدر براک اوباما کے اشرف غنی کے پیش رو حامد کرزائی کے ساتھ اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔
گزشتہ مہینے اتحادی فوجوں نے افغانستان میں اپنے امن مشن کو باضابطہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد تیرہ ہزار امریکی فوجی افغان فوجیوں کی تربیت اور معاونت کے لیے دو سال کے عرصے کے لیے افغانستان میں رہیں گے۔ ان میں چند ہزار امریکی فوجی ایسے ہوں گے جن کا مقصد انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں حصہ لینا ہو گا۔
تیرہ برس جاری رہنے والی جنگ کے عروج کے دنوں میں پچاس سے زیادہ ملکوں کے ایک لاکھ تیس ہزار فوجی افغانستان میں موجود تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں