افغانستان کے مختلف شہروں میں آپریشنز درجنوں عسکریت پسند ہلاک

افغانستان کے دس شہروں میں طالبان کے خلاف آپریشن میں 44 جنگجو مارے گئے

162107
افغانستان کے مختلف شہروں میں آپریشنز درجنوں عسکریت پسند ہلاک

افغانستان کے دس شہروں میں طالبان کے خلاف آپریشن میں 44 جنگجو مارے گئے۔
وزارت داخلہ کے مطابق ،حالیہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزنی،قندھار،پکتیکا،خوست،اوروز گان،بدخشان، جیویز جان ، سر پل ،لوگار اور قنار کے شہروں میں طالبان کے خلاف آپریشنوں میں 44 جنگجو ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔
ان آپریشنوں میں کافی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے ۔
ملک کے مختلف علاقوں میں طالبان کے خلاف جاری کاروائیوں میں چار افغان فوجی بھی ہلاک ہو ئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں