افغانستان: دو مختلف حملوں میں 2 پولیس اہلکار ہلاک

ننگر ہار میں پولیس گاڑیوں پر دو مختلف حملوں میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے

150000
افغانستان: دو مختلف حملوں میں 2 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے مشرقی شہر ننگر ہار میں پولیس گاڑیوں پر دو مختلف حملوں میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق پہلا حملہ صبح کے وقت پاکستانی قونصل خانے کے قریب سے گزرتی ہوئی پولیس گاڑی پر کیا گیا جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا حملہ شہر کے مرکز میں کیا گیا اور اس میں بھی ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔
امریکی ڈرون حملے سے ملک کے مشرق میں کئے جانے والے آپریشن میں 4 پاکستانی طالبان سمیت 11 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
حملے میں ننگرہار کے قریب ایک حرکت کی حالت میں ٹرک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں