انڈونیشیا: مٹی کا تودہ گرنے سے آٹھ افراد ہلاک متعدد لا پتہ

انڈونيشيا ميں قدرتی آفات سے نمٹنے والے محکمے کے مطابق ، آج صبح مرکزی جزيرے جاوا پر شديد بارشوں کے نتيجے ميں گرنے والے مٹی کے تودوں کے سبب کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور ايک سو سے زائد لاپتہ ہو گئے ہيں

146782
انڈونیشیا: مٹی کا تودہ گرنے سے آٹھ افراد ہلاک متعدد لا پتہ

انڈونيشيا ميں قدرتی آفات سے نمٹنے والے محکمے کے مطابق ، آج صبح مرکزی جزيرے جاوا پر شديد بارشوں کے نتيجے ميں گرنے والے مٹی کے تودوں کے سبب کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور ايک سو سے زائد لاپتہ ہو گئے ہيں۔
ترجمان کے مطابق وسطی صوبے Banjarnegara ميں بھی مٹی کے تودے گرنے سے 105 مکانات تباہ ہو گئے۔
اس دوران اڑھتيس افراد زخمی بھی ہوئے جن ميں سے چار کی حالت نازک ہے۔
امدادی ٹیمیں فوج، پوليس اور مقامی افراد کی مدد سے کئی علاقوں ميں لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہيں۔
یاد رہہے کہ انڈونيشيا ميں شديد بارشوں کا سلسلہ گزشتہ روز سہ پہر شروع ہوا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں