ہانگ کانگ میں حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری

انگ کانگ میں احتجاجی تحریک "اوکیوپائی سنٹرل" کے تین رہنماؤں نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کیا ہے۔ اوکیوپائی سینٹرل کے حامیوں اور طلبہ کا مطالبہ ہے کہ چین سنہ 2017 میں ہانگ کانگ کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدواروں کی جانچ کا منصوبہ ترک کرے

137412
ہانگ کانگ میں حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری

ہانگ کانگ میں حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
ہانگ کانگ میں احتجاجی تحریک "اوکیوپائی سنٹرل" کے تین رہنماؤں نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کیا ہے۔
اوکیوپائی سینٹرل کے حامیوں اور طلبہ کا مطالبہ ہے کہ چین سنہ 2017 میں ہانگ کانگ کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدواروں کی جانچ کا منصوبہ ترک کرے۔ مظاہرین کے دونوں گروہوں کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر ہانگ کانگ کی حکومت چین سے دوبارہ بات چیت کرے۔
اوکیوپائی سنٹرل کی جانب سے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرنا ایک علامتی قدم تھا جس کے ذریعہ یہ دکھانے کی کوشش کی گئی کہ وہ جس غیر قانونی کارروائی میں ملوث رہے ہیں، وہ ایک بڑے مقصد کے لیے اور ان کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔
یہ تینوں رہنما احتجاج کی حمایت کرنے والے کیتھولک کارڈینل زین زی کیون کے ساتھ مرکزی پولیس سٹیشن گئے۔ چاروں افراد پولیس سٹیشن میں ایک گھنٹے سے بھی کم وقت گزار کر نکل آئے اور کہا کہ انھیں بغیر کسی الزام کے رہا کر دیا گیا ہے۔
دریں اثنا ہانک کانگ کی دیگر طلبا کی انجمنوں نے ملک میں مظاہروں کو جاری رکھنے یا نہ رکھنے کے بارے میں آئندہ ہفتے فیصلہ کرنے سے آگاہ کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں