افغانستان: سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں

افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 42 عسکریت پسند اور 10 افغان فوجی ہلاک ہو گئے

209985
افغانستان: سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں

افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 42 عسکریت پسند اور 10 افغان فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق ملک کے جنوبی شہر ہلمند میں افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان دو مختلف مقامات پر جھڑپ ہوئی۔
طالبان گروپوں نے افغان فورسز کے کیمپ بیشن بیس پر حملہ کیا اور جھڑپ میں 5 افغان فوجی اور 30 طالبان ہلاک ہو گئے ہیں۔
جھڑپ میں 9 افغان فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل افغانستان میں برطانوی فوجیوں کی سب سے بڑی بیس بیشن بیس کو افغان سکیورٹی فورسز کے حوالے کیا گیا تھا۔
دوسرا حملہ طالبان نے ہلمند کی تحصیل سنگین میں افغان فورسز کی ایک بیس پر کیا اور جھڑپ کے دوران 5 افغان فوجی اور 12 طالبان ہلاک ہو گئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں