کابل؛امدادی تنظیم کے دفتر پر حملہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عالمی امدادی و ترقیاتی تنظیم پر ہونے والے حملے میں تین حملہ آور ہلاک جبکہ ایک غیر ملکی زخمی ہو گیا

208431
کابل؛امدادی تنظیم کے دفتر پر حملہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عالمی امدادی و ترقیاتی تنظیم پر ہونے والے حملے میں تین حملہ آور ہلاک جبکہ ایک غیر ملکی زخمی ہو گیا ۔
افغان نائب وزیر داخلہ ایوب سالنگی نے جائے وقوعہ پر اپنے ایک بیان میں بتایا کہ کابل کے علاقے وزیر اکبر خان میں واقع اس امدادی تنظیم پر خود کش حملہ آور نے حملہ کر دیا جس کے بعد دو گھنٹے جاری جھڑپ کے نتیجے میں تین حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا ۔
بتایا گیا ہےکہ اس جھڑپ میں فلپائن سے تعلق رکھنے والا ایک گارڈ زخمی ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اکبر خانے کے علاقے میں متعدد ممالک کے سفارت خانے موجود ہیں جو کہ گاہے بگاہے حملوں کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں