افغانستان میں غیر ملکیوں پر حملہ

طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے اور حملے میں کثیر تعداد میں غیر ملکیوں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے

199776
افغانستان میں غیر ملکیوں پر حملہ

افغانستان میں غیر ملکیوں پر حملہ۔۔۔
طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے اور حملے میں کثیر تعداد میں غیر ملکیوں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔
افغانستان کے دارلحکومت کابل میں غیر ملکیوں کے قیام کے ایک گیسٹ ہاؤس پر حملے میں 4 حملہ آور ہلاک اور 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
حملہ آوروں میں سے ایک نے کابل بائے کے علاقے میں غیر ملکیوں کے گیسٹ ہاؤس کے داخلی حصے میں بم سے مسلح گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ باقی 3 حملہ آوروں نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ شروع کر دی۔
جھڑپ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہی اور اس میں حملہ آوروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔
واقعے میں زخمی ہونے والے 4 غیر ملکیوں کو علاقے میں نیٹو فورسز کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیاہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں