اوباما کی میانمار کے صدر اور حزبِ اختلاف کی رہنما سے ملاقات

میانمار کے سہ روزہ دورے پر موجود امریکی صدر براک اوباما نے گزشتہ روز صدر تھین سین کے ساتھ ملاقات سے پہلے میانمار کے اراکینِ اسمبلی کے ایک گروپ کے ساتھ بات چیت میں جاری جمہوری عمل کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا

189733
اوباما کی میانمار کے صدر اور حزبِ اختلاف کی رہنما سے ملاقات

میانمار کے سہ روزہ دورے پر موجود امریکی صدر براک اوباما نے گزشتہ روز صدر تھین سین کے ساتھ ملاقات سے پہلے میانمار کے اراکینِ اسمبلی کے ایک گروپ کے ساتھ بات چیت میں جاری جمہوری عمل کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا۔
اوباما مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے سربراہ اجلاس میں شرکت اور میانمار کے سہ روزہ دورے کے لیے بدھ کو نیپیداو پہنچے تھے۔
اُنہوں نے ملکی پارلیمان کے اراکین کے جس گروپ کے ساتھ ملاقات کی، اُس میں حزبِ اختلاف کی رہنما آنگ سان سُوچی بھی شامل تھیں۔
اوباما ہی کی طرح سُوچی بھی امن کا نوبل انعام حاصل کر چکی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں