ترکی افغانستان کی حمایت اور امداد کو جاری رکھے گا: صدر ایردوان

صدر ایردوان اور افغانستان کے صدر اشرف غنی کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں علاقے کی حالیہ صورتِ حال کے علاوہ ترکی-افغانستان اور پاکستان سہہ فریقی میکانزم کے بارے میں بھی غور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی-پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری تعاون کو وہ بڑی اہمیت دیتے ہیں

162480
ترکی افغانستان کی حمایت اور امداد کو جاری رکھے گا: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی افغانستان کی حمایت اور امداد کو جاری رکھے گا۔
انہوں نے خیالات کا اظہار کل اپنے دورہ افغانستان کے دوران کیا۔
صدر ایردوان اور افغانستان کے صدر اشرف غنی کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں علاقے کی حالیہ صورتِ حال کے علاوہ ترکی-افغانستان اور پاکستان سہہ فریقی میکانزم کے بارے میں بھی غور کیا گیا۔
ایردوان نے اس موقع پر علاقے میں دہشت گردی کے خلاف جدو جہد میں مشاورت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے موقع پر اپنی سرحدوں سے دہشت گردوں کو نہ گزرنے سے متعلق جو اقدامات اٹھائے تھے اس پر انہیں بڑی خوشی ہے ۔ پاکستان کے ان اقدامات سے افغانستان میں پر امن طریقے سے انتخابات کرنے کا موقع میسر آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی-پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری تعاون کو وہ بڑی اہمیت دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ابھی مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
سہہ فریقی مذاکرات کا اگلا راونڈ استنبول میں منعقد کرنے کے خواں صدر ایردوان نے افغانستان کی حمایت اور امداد کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں