جاپان:وونگ فانگ ٹوکیو کی جانب بڑھ رہا ہے

جاپان کے جنوبی جزائر میں طوفان کے باعث شدید بارشیں ہوئیں جبکہ طوفان کے دو روز بعد ٹوکیو سے ٹکرانے کا بھی امکان ہے

156161
جاپان:وونگ فانگ ٹوکیو کی جانب بڑھ رہا ہے

جاپان کے جنوبی جزائر میں طوفان کے باعث شدید بارشیں ہوئیں جبکہ طوفان کے دو روز بعد ٹوکیو سے ٹکرانے کا بھی امکان ہے۔
جاپان کے جنوبی جزائر میں طوفان کے نتیجے میں ڈیڑھ لاکھ افراد کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ دونوں جزیروں میں مختلف حادثات میں نوے افراد زخمی ہوئے۔
اوکی ناوا میں تیز ہواؤں کے باعث درخت اکھڑ گئےاورساٹھ ہزار سے زائد مکانات کی بجلی منقطع ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق طوفان سے آنے والے نقصانات کے سبب اب تک دو سو انتالیس پروازيں منسوخ کی جا چکی ہيں۔
قدرتی آفات سے نمٹنے والی ملکی ايجنسی نے زمينی تودے گرنے، انتہائی تيز لہروں اور سيلابوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے چار ہزار کے قريب افراد کو نقل مکانی کرنے کا کہا تھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں