انڈونیشیا میں سینا بنگ آتش فشاں نے پھر سے لاوا اگلنا شروع کردیا

سینا برگ آتش فشاں نےاتوار سے لاوا اُگلنا شروع کیا اور آتش فشان پھٹنے کے بعد راکھ نے تیس کلو میڑ کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ نڈونیشیا میں کم از کم 130 آتش فشاں پہاڑ ہیں

154022
انڈونیشیا میں سینا بنگ آتش فشاں نے پھر سے لاوا اگلنا شروع کردیا

انڈونیشیا میں سینا بنگ آتش فشاں نے پھر سے لاوا اگلنا شروع کردیا ہے۔
انڈونیشیا میں ایک بڑا آتش فشاں پھٹنے سے کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے جب کہ قریبی علاقوں سے لگ بھگ ایک لاکھ افراد کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔
سینا برگ آتش فشاں نےاتوار سے لاوا اُگلنا شروع کیا اور آتش فشان پھٹنے کے بعد راکھ نے تیس کلو میڑ کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
گہری راکھ کے بادلوں کے باعث مکینوں میں افرا تفری پھیل گئی۔
علاقے میں کئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پروازوں کے لیے بند کر دیئے گئے کیوں کہ خدشہ تھا کہ راکھ جہازوں کے انجنوں کو متاثر کر سکتی ہے۔
انڈونیشیا میں کم از کم 130 آتش فشاں پہاڑ ہیں۔
گزشتہ مہینے جزیرہ سماٹرا میں ماؤنٹ سینابنگ میں آتش فشاں پھٹنے سے 16 افراد ہلاک ہو گئے تھے جب کہ ہزاروں افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا اور وسیع علاقے میں فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں