کابل میں فوجی بسوں پر خودکش حملہ 7 افراد ہلاک اور 21 زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دو خودکش حملہ آوروں نے فوجیوں کو لے جانے والی بسوں پر حملہ کر کے 7 افراد کو ہلاک اور 21 کو زخمی کر دیا ہے ۔

145606
کابل میں فوجی بسوں پر خودکش حملہ 7 افراد  ہلاک اور    21  زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دو خودکش حملہ آوروں نے فوجیوں کو لے جانے والی بسوں پر حملہ کر کے 7 افراد کو ہلاک اور 21 کو زخمی کر دیا ہے ۔ مرنے والوں میں چھ فوجی شامل ہیں ۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔ ادھر،طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ خودکش حملوں میں 20 فوجی مارے گئے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں