افغانستان: مختلف شہروں میں کاروائی، متعدد افراد ہلاک

کاروائی صوبہ کنڑ، بغلان، قندوز، زابل، افغان صوبوں ارزگان، لوگر، غزنی اور نمروزمیں کئے گئے۔ مختلف اقسام کے ہتھیاراور بارودی مواد بھی قبضے میں لے لیا گیا جبکہ سات مختلف اقسام کے دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات کو ناکارہ بنادیا گیا

113306
افغانستان: مختلف شہروں میں کاروائی، متعدد افراد ہلاک

افغان فوج کے آپریشن میں 33 طالبان ہلاک، 13 زخمی جبکہ 3 کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ کاروائی صوبہ کنڑ، بغلان، قندوز، زابل، ارزگان، لوگر، غزنی اور نمروزمیں کئے گئے۔ مختلف اقسام کے ہتھیاراور بارودی مواد بھی قبضے میں لے لیا گیا جبکہ سات مختلف اقسام کے دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات کو ناکارہ بنادیا گیا۔
ادھر افغان وزارت دفاع سے جاری بیان میں ترجمان جنرل ظاہرعظیمی نے کہاہے کہ چارافغان فوجی سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فوجی آپریشن کے دوران 8 جنگجو ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے جبکہ ننگرہارمیں ایک خودکش حملے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہدنے دھماکے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیاہے کہ حملے میں 6 اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔
مغربی صوبہ ہرات میں نامعلوم مسلح افراد نے قبائلی رہنما عبدالمالک کو گولی مارکر قتل کردیا۔ عبدالمالک ضلع شندادکے سابق پولیس سربراہ تھے۔
ادھرطالبان نے 4 مغوی پولیس اہلکاروں کو رہا کردیا۔
پولیس اہلکاروں کو گزشتہ ہفتے ضلع اوبے میں ایک چیک پوسٹ پر حملے کے دوران اغواکیا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں