چین: زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 381 تک پہنچ گئی

صوبہ یُن آن میں ہلاکتوں کی تعداد 381 تک پہنچ گئی ہے، 800 افراد زخمی اور 200 لاپتہ ہیں

78571
چین: زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 381 تک پہنچ گئی

چین کے جنوب مغربی صوبے یُن آن میں کل 6.1 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 381 تک پہنچ گئی ہے ، 800 سے زائد افراد زخمی اور 200 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔
زلزلے کا مرکز وین پنگ کے قریب تھا اور گہرائی 10 کلو میٹر زیر زمین بتائی گئی ہے۔
زلزلے میں کثیر تعداد میں گھر مسمار ہو گئے ہیں۔
چین کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق یہ زلزلہ علاقے میں حالیہ 14 سالوں کا شدید ترین زلزلہ تھا۔
واضح رہے کہ ین آن صوبہ چین کے جنوب میں میانمار اور تھائی لینڈ کی سرحد پر واقع ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں