افغانستان: آپریشنوں میں 101 عسکریت پسند ہلاک

مختلف شہروں میں افغان فورسز کے طالبان کے خلاف آپریشنوں میں 101 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیاہے جبکہ 20 عسکریت پسند زخمی ہوئے ہیں

78241
افغانستان: آپریشنوں میں 101 عسکریت پسند ہلاک

افغانستان میں طالبان کے خلاف وسیع پیمانے کے آپریشنوں میں 101 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیاہے۔
افغانستان کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق قُندز، زابُل، ہلمند، ننگرہار، جیویز جان اور اُرُزگار کے شہروں میں افغان فورسز کی طرف سے طالبان کے خلاف کئے جانے والے آپریشنوں میں 101 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیاہے جبکہ 20 عسکریت پسند زخمی ہوئے ہیں۔
بیان کے مطابق 2 طالبان کو زندہ حراست میں بھی لیا گیاہے ، ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں میں طالبان کے مقامی کمانڈر بھی شامل ہیں اور طالبان کو سب سے زیادہ جانی نقصان ننگرہار کی تحصیل حصارک میں اٹھانا پڑا ہے۔
آپریشنوں کے دوران کثیر تعداد میں اسلحے اور دھماکہ خیز مواد کو تحویل میں لیا گیاہے اس کے علاوہ پاکٹیا میں طالبان کی طرف سے راستوں کے کناروں میں نصب 8 بموں کو بھی ناکارہ بنا دیا گیاہے۔
طالبان کی طرف سے آپریشنوں کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کاص گیا۔
واضح رہے کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران ننگرہار کی تحصیل حصارک میں طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور طالبان ان جھڑپوں میں بیسیوں افغان فوجیوں کو شہید کرنے کا دعوی کر رہے ہیں۔
دوسری طرف مقامی حکام کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق ملک کے مشرقی شہر ننگرہار میں ایک پولیس گاڑی کے گزرنے کے وقت سڑک کے کنارے نصب بم کے پھٹنے سے ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری ہلاک جبکہ 8 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں