چین میں زلزلے کے نتیجے میں 150 افراد ہلاک

چین کے جنوب مغرب میں صوبہ یونن میں چھ اعشاریہ ایک کی شدت کے زلزلے کے جھکے محسوس کیے گئے ہیں۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 تھی اور اس کا مرکز جنوب مشرقی صوبے وینپنگ سے گیارہ کلومیٹر دور یونن کے صوبے تھا

78260
چین میں زلزلے کے نتیجے میں 150 افراد ہلاک

چین کے جنوب مغرب میں صوبہ یونن میں چھ اعشاریہ ایک کی شدت کے زلزلے کے جھکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اس زلزلے کے نتیجے میں ابتدائی اندازے کے مطابق 150 افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 تھی اور اس کا مرکز جنوب مشرقی صوبے وینپنگ سے گیارہ کلومیٹر دور یونن کے صوبے تھا۔ زلزلہ مقام وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے آیا۔
چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ژنہوا کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں متعدد گھر بھی زمین بوس ہوگئے ہیں۔
ژنہوا کے مطابق زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 150 تک پہنچ گئی ہے۔
ژنہوا کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے بعد سے لوگ عمارتوں سے نکل کر گلیوں میں آئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی جبکہ ایک سکول کی عمارت گر گئی۔
اس سے پہلے پہاڑی علاقے میں سن 2012 میں انے والے زلزلے کے نتیجے میں80 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں